۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جنرل سلامی

حوزہ/ ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایک روسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطین کی بڑھتی ہوئی طاقت کی طرف اشارہ کیا اور صیہونیوں کو انتباہ دیا کہ مار کر بھاگ جانے کا دور ختم ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے روس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طاقت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، سردار سلامی نے کہا کہ اسرائیلیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ مار کر بھاگ جانے دور ختم ہوچکا ہے اور آج فلسطینی مضبوط  ہوچکے ہیں۔

سپاہ پاسدران کے کمانڈر ان چیف نے مزید کہاکہ ایک نیا فلسطین تشکیل  پا چکا ہے،حالیہ جنگ نے صیہونی حکومت کے جنگی اکائیوں پر ایک طاقتور فلسطین کو مسلط کردیا ہے، فلسطینی روز بروز مضبوط ہوتے جارہے ہیں اور اسرائیلیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ اپنے ایسے دشمن کے ساتھ نہیں رہ پائیں گے  جو اب بڑی طاقت کا مالک بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایرانی عوام وسیع پیمانے پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قیادت کے مشورے پر عمل کریں گے،طانتخابات صرف صدر کے انتخاب کے لئے نہیں ہوتے ہیں بلکہ ہر بیلٹ بکس ایک راکٹ کی طرح ہوتا ہے جو سامراجی طاقتوں کے دلوں پر لگتا ہے اور ایران سامراج کے ساتھ مقدس جنگ پر فخر محسوس کرتا ہے۔

یادرہے کہ یہ بیان صیہونی حکومت کے خلاف حالیہ فلسطینی مزاحمت کے بعد سامنے آیا ہے، ایک ایسی جنگ جس میں فلسطینی گروپوں نے مقبوضہ شہروں پر گولہ باری کرکے تل ابیب پر نئی مساوات عائد کیں اور اس غیر قانونی حکومت کو جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور کردیا کیونکہ اگر وہ ایسانہ کرتے تھے آنے والے دنوں میں اسرائیل کھنڈرات میں بدل جاتا اور ایک بھی صیہونی وہاں دکھائی نہ دیتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .